المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ : فَسُبْحَانَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ إِلَى : كَذَلِكَ تُخْرَجُونَ أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي يَوْمِهِ ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي لَيْلَتِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے: ﴿فَسُبْحَانَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ﴾ (پس اللہ کی تسبیح کرو جب تم شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو) سے لے کر ﴿وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ﴾ (اور اسی طرح تم (قبروں سے) نکالے جاؤ گے) تک، تو وہ اپنے اس دن میں جو (نیکی) اس سے رہ گئی اسے پا لے گا، اور جو شخص شام کے وقت انہیں پڑھے تو وہ اپنی اس رات میں جو (نیکی) اس سے رہ گئی اسے پا لے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اس میں لیث منفرد ہیں۔“