المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8638
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ نَاسًا مُسْلِمِينَ كَانُوا مَعَ مُشْرِكِينَ ، يُكَثِّرُونَ سَوَادَ الْمُشْرِكِينَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَيَأْتِي السَّهْمُ يُرْمَى بِهِ أَحَدُهُمْ فَيُقْتَلُ I " ، فَأَنْزَلَ اللهُ جَلَّ جَلَالُهُ : الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنْتُمْ إِلَى قَوْلِهِ وَسَاءَتْ مَصِيرًا I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کچھ مسلمان لوگ رسول اللہ ﷺ کے خلاف مشرکین کے ساتھ رہ کر ان کی تعداد بڑھاتے تھے، پھر (لڑائی میں) کوئی تیر آتا جو مشرکین میں سے کسی کو نشانہ بنا کر پھینکا گیا ہوتا، تو (وہ مسلمان اس کا نشانہ بن کر) مارا جاتا۔ تب اللہ جل جلالہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنْتُمْ﴾ سے لے کر ﴿وَسَاءَتْ مَصِيرًا﴾ تک۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود سے لیث بن سعد اور ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“