المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي زِيَادَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، أَنَّهُ أَتَاهُ رَجُلٌ ، فَذَكَرَ لَهُ أَنَّهُ احْتَبَسَ بَوْلُهُ ، فَأَصَابَتْهُ حَصَاةُ الْبَوْلِ فَعَلَّمَهُ رُقْيَةً سَمِعَهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَبَّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ وَاغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا ، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ ، فَأَنْزِلْ شِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ وَرَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ I " ، فَيَبْرَأُ ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْقِيَهُ بِهَا ، فَرَقَاهُ ، فَبَرَأَ لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ I " .
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ذکر کیا کہ اس کا پیشاب رک گیا ہے اور اسے پیشاب کی پتھری کی تکلیف لاحق ہو گئی ہے، تو انہوں نے اسے وہ دم سکھایا جو انہوں نے نبی ﷺ سے سنا تھا: «رَبَّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ وَاغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ، فَأَنْزِلْ شِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ وَرَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ» ”ہمارا رب اللہ ہے جو آسمان میں ہے، تیرا نام پاک ہے، تیرا حکم آسمان و زمین میں (نافذ) ہے، جیسے تیری رحمت آسمان میں ہے ویسے ہی اپنی رحمت زمین میں بھی کر دے، اور ہمارے گناہ اور ہماری خطائیں بخش دے، تو پاکیزہ لوگوں کا رب ہے، پس اپنی شفا میں سے ایک شفا اور اپنی رحمت میں سے ایک رحمت اس تکلیف پر نازل فرما“، (انہوں نے فرمایا کہ اس سے) وہ ٹھیک ہو جائے گا، اور انہوں نے اسے حکم دیا کہ وہ اس دعا کے ساتھ دم کرے، چنانچہ اس نے دم کیا اور وہ شفایاب ہو گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہیں، ان دونوں میں لیث بن سعد منفرد ہیں۔“