المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي زِيَادَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَنْزِلُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي آخِرِ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ تَبْقَى مِنَ اللَّيْلِ ، فَيَنْظُرُ فِي السَّاعَةِ الْأُولَى مِنْهُنَّ فِي الْكِتَابِ الَّذِي لَا يَنْظُرُ فِيهِ أَحَدٌ غَيْرُهُ فَيَمْحُو مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ، ثُمَّ يَنْظُرُ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ وَهِيَ مَسْكَنُهُ الَّذِي يَسْكُنُ ، وَلَا يَكُونُ مَعَهُ فِيهَا إِلَّا الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ وَالصِّدِّيقُونَ ، وَفِيهَا مَا لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ وَلَا يَخْطُرُ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ، ثُمَّ يَهْبِطُ فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنَ اللَّيْلِ ، فَيَقُولُ : أَلَا مُسْتَغْفِرٌ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ ، أَلَا سَائِلٌ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ ، أَلَا دَاعٍ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ ، حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ : وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا فَيَشْهَدُهُ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ .
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ رات کی آخری تین گھڑیاں باقی رہ جانے پر (اپنی شان کے لائق) نزول فرماتا ہے، پھر ان میں سے پہلی گھڑی میں اس کتاب میں نظر فرماتا ہے جس میں اس کے سوا کوئی نہیں دیکھتا، چنانچہ جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے برقرار رکھتا ہے۔ پھر دوسری گھڑی میں جنت عدن کی طرف نظر فرماتا ہے، وہ اس کی رہائش گاہ ہے جس میں وہ سکونت فرماتا ہے، اور اس میں اس کے ساتھ انبیاء، شہداء اور صدیقین کے سوا کوئی نہیں ہوتا، اور اس میں وہ نعمتیں ہیں جنہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔ پھر رات کی آخری گھڑی میں (آسمانِ دنیا پر) اترتا ہے اور فرماتا ہے: ”ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اسے عطا کروں؟ ہے کوئی دعا کرنے والا کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟“ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ اور یہی مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا: ﴿وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا﴾ (اور فجر کی قراءت کو لازم پکڑو، بے شک فجر کی قراءت (فرشتوں کی) حاضری کا وقت ہے)، چنانچہ اس میں اللہ اور اس کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔“