❮
❯
حدیث نمبر: 8608
حَدَّثَنَا مُسَبِّحُ بْنُ حَاتِمٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ : لَمْ يُكَلِّمِ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا ، فَقَالَ : مَا قَالَ هَذَا إِلَّا كَافِرٌ ، قَرَأْتُ عَلَى الْأَعْمَشِ ، وَقَرَأَ الْأَعْمَشُ عَلَى يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، وَقَرَأَ يَحْيَى بْنُ وَثَّابٍ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقَرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَقَرَأَ عَلِيٌّ ، عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَكَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ .
ترجمہ

ایک آدمی ابو بکر بن عیاش رحمہ اللہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نے ایک شخص کو یہ کہتے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے حقیقی طور پر کلام نہیں فرمایا۔“ انہوں نے کہا: ”یہ بات تو کوئی کافر ہی کہہ سکتا ہے۔ میں نے اعمش رحمہ اللہ کے سامنے قرآن پڑھا، اور اعمش نے یحییٰ بن وثاب رحمہ اللہ کے سامنے پڑھا، اور یحییٰ بن وثاب نے ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ کے سامنے پڑھا، اور ابو عبدالرحمن نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے سامنے پڑھا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے پڑھا: ﴿وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا﴾ (اور اللہ نے موسیٰ سے خوب کلام فرمایا)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے ابو بکر بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالجبار بن عبداللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8608