المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُنْتَصِرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام منتصر ہے۔
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرٌ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، ثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : صَنَعَتْ أُمِّي طَعَامًا ، وَقَالَتِ : اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَادْعُهُ ، فَجِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَارَرْتُهُ ، فَقُلْتُ : إِنَّ أُمِّي قَدْ صَنَعَتْ شَيْئًا ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ : قُومُوا I " ، فَقَامَ مَعَهُ خَمْسُونَ رَجُلًا ، فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " أَدْخِلْ عَشَرَةً عَشَرَةً I " ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، وَفَضَلَ نَحْوُ مَا كَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ إِلَّا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میری والدہ نے کھانا تیار کیا اور مجھ سے کہا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس جا کر آپ ﷺ کو دعوت دے آؤ۔“ چنانچہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ کے کان میں چپکے سے عرض کیا: ”میری والدہ نے کچھ کھانا تیار کیا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اٹھو!“ چنانچہ پچاس آدمی آپ ﷺ کے ساتھ چل پڑے، پھر آپ ﷺ دروازے پر بیٹھ گئے اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دس دس آدمی اندر داخل کرتے جاؤ۔“ تو سب نے سیر ہو کر کھایا اور کھانا اتنا ہی بچ رہا جتنا (پہلے) تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یعقوب قمی سے مطلب بن زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن حماد منفرد ہیں۔“