المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُنْتَصِرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام منتصر ہے۔
حدیث نمبر: 8604
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّمَا الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، فَقُولُوا : الْحَمْدُ لِلهِ ، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَجَّادَةُ ، وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ : فَقُولُوا : الْحَمْدُ لِلهِ ، إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”امام تو اسی لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب وہ «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم «الْحَمْدُ لِلهِ» کہو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک سے عمرو بن ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سجادہ منفرد ہیں، اور «فَقُولُوا: الْحَمْدُ لِلهِ» کے الفاظ اس حدیث کے علاوہ کسی نے نقل نہیں کیے۔“