المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُنْتَصِرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام منتصر ہے۔
حدیث نمبر: 8603
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَشُكُّ فِي رَفْعِهِ قَالَ : لَا يُؤْذَنُ لِلْمُسْتَأْذِنِ حَتَّى يَبْدَأَ بِالسَّلَامِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَجَّادَةُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں: مجھے اس کے مرفوع ہونے میں شک ہے) کہ انہوں نے فرمایا: ”اجازت طلب کرنے والے کو اجازت نہ دی جائے جب تک کہ وہ سلام سے ابتدا نہ کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن ابی سلیمان سے حفص بن غیاث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سجادہ منفرد ہیں۔“