المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا مَالِكٌ قَالَ : نَا مُعْتَمِرٌ ، سَمِعْتُ ابْنَ أَرْطَاةَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ كُرْدُوسِ بْنِ عَبَّاسٍ الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَنَاءُ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ ، قِيلَ : وَمَا الطَّاعُونُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ ، وَفِي كُلٍّ شَهَادَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ كُرْدُوسٍ ، إِلَّا الْحَجَّاجُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعْتَمِرٌ I " وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ . وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، وَمِسْعَرٌ ، وَإِسْرَائِيلُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کی ہلاکت نیزہ زنی (قتل و جنگ) اور طاعون سے ہوگی۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! طاعون کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہارے دشمن جنات کا چرکا (کچوکا) لگانا ہے، اور ان میں سے ہر ایک میں شہادت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے کردوس سے یہ حدیث حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور معتمر اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“
ابو بکر نہشلی رحمہ اللہ نے اسے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے اسامہ بن شریک سے، انہوں نے عبداللہ بن حارث سے روایت کیا ہے۔ اور ثوری، مسعر اور اسرائیل رحمہم اللہ نے اسے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے عبداللہ بن حارث سے، انہوں نے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔