المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَاةَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى نَبِيِّهِ : وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ ، يَا مَعْشَرَ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ ، يَا مَعْشَرَ بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ ، يَا مَعْشَرَ بَنِي هَاشِمٍ ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ ، يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ ، أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنَ النَّارِ ، لَا أَمْلِكُ لَكِ مِنَ اللهِ شَيْئًا ، إِلَّا أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا وَأَبُلُّهَا بِبَلَالِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا مُعْتَمِرٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ پر یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ تو اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”اے گروہِ قریش! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے بنو عبد مناف! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے بنو کعب بن لؤی! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے بنو ہاشم! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے فاطمہ بنتِ محمد! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو، میں اللہ کے ہاں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، البتہ تمہارے ساتھ قرابت کا ایک رشتہ ہے اور میں اسے اس کی تری سے سیراب رکھوں گا (یعنی صلہ رحمی کے ذریعے اسے تر و تازہ رکھوں گا)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے معتمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“