المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبُو مُصْعَبٍ قَالَ : نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ طَلْحَةَ ، مَوْلَى آلِ سُرَاقَةَ قَالَ : رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ I " يَتَوَضَّأُ ، فَمَضْمَضَ ، وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا I " ، ثُمَّ قَالَ : هَكَذَا رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَتَوَضَّأُ ، وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ : هَكَذَا رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَتَوَضَّأُ ، وَقَالَ عُثْمَانُ : هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ إِلَّا طَلْحَةُ مَوْلَى آلِ سُرَاقَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ .
طلحہ مولیٰ آلِ سراقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن عبداللہ بن جعفر رحمہ اللہ کو وضو کرتے دیکھا: انھوں نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، تین بار اپنا چہرہ دھویا، تین بار اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اپنے سر کا مسح کیا اور تین بار اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ پھر کہا: ”میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا تھا۔“ اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا تھا۔“ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن عبداللہ بن جعفر سے طلحہ مولیٰ آلِ سراقہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عطاف بن خالد منفرد ہیں۔“