❮
❯
حدیث نمبر: 8498
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبُو مُصْعَبٍ قَالَ : نَا مُحَرَّرُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا ، مَا تَنْتَظِرُونَ إِلَّا غِنًى مُطْغِيًا ، أَوْ مَرَضًا مُفْسِدًا ، أَوْ كِبَرًا مُفَنِّدًا ، أَوْ مَوْتًا مُجْهِزًا ، أَوِ الدَّجَّالَ فَشَرٌّ مُنْتَظَرٌ ، أَوِ السَّاعَةَ ، وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ إِلَّا مُحَرَّرُ بْنُ هَارُونَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چھ چیزوں (کے آنے) سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کر لو۔ تم کس چیز کے منتظر ہو؟ کیا ایسی مالداری کے جو سرکش بنا دے، یا ایسی بیماری کے جو (سب کچھ) بگاڑ دے، یا ایسے بڑھاپے کے جو عقل کو ماؤف کر دے، یا ایسی موت کے جو اچانک آ دبوچے، یا دجال کے، اور وہ بدترین چیز ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے، یا قیامت کے؟ اور قیامت تو نہایت سخت اور بہت ہی تلخ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو اعرج سے محرر بن ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8498
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8001، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2306، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6542، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3945»