المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8500
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ ، أُسْقِطَ عَلَى بَعِيرِهِ ، وَقَدْ أَضَلَّهُ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا شَاذٌّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص کی خوشی سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اپنا اونٹ، جو چٹیل بیابان میں گم ہو گیا تھا، اچانک (اپنے پاس) مل جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن ابراہیم سے شاذ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“