المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ : نَا مُحَرَّرُ بْنُ هَارُونَ الْقُرَشِيُّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَعَنَ اللهُ سَبْعَةً مِنْ خَلْقِهِ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتِهِ ، وَرَدَّدَ اللَّعْنَةَ عَلَى وَاحِدٍ مِنْهُمْ ثَلَاثًا ، وَلَعَنَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ لَعْنَةً تَكْفِيهِ ، فَقَالَ : مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ ، مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ ، مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ ، مَلْعُونٌ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ ، مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى شَيْئًا مِنَ الْبَهَائِمِ ، مَلْعُونٌ مَنْ عَقَّ وَالِدَيْهِ ، مَلْعُونٌ مَنْ جَمَعَ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَبَيْنَ ابْنَتِهَا ، مَلْعُونٌ مَنْ غَيَّرَ حُدُودَ الْأَرْضِ ، مَلْعُونٌ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے سات قسم کے لوگوں پر اپنے ساتوں آسمانوں کے اوپر سے لعنت فرمائی ہے۔ ان میں سے ایک پر اس نے تین بار لعنت دہرائی، اور ہر ایک پر ایسی لعنت فرمائی جو اس کے لیے کافی ہے۔ چنانچہ فرمایا: ملعون ہے وہ جو قومِ لوط کا سا عمل کرے، ملعون ہے وہ جو قومِ لوط کا سا عمل کرے، ملعون ہے وہ جو قومِ لوط کا سا عمل کرے۔ ملعون ہے وہ جو اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کرے۔ ملعون ہے وہ جو کسی چوپائے سے بدفعلی کرے۔ ملعون ہے وہ جو اپنے والدین کی نافرمانی کرے۔ ملعون ہے وہ جو عورت اور اس کی بیٹی کو (نکاح میں) جمع کرے۔ ملعون ہے وہ جو زمین کی حدود (نشانات) کو بدل ڈالے۔ ملعون ہے وہ جو اپنے آزاد کرنے والے آقاؤں کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے۔“