❮
❯
حدیث نمبر: 8469
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : لَمَّا قُتِلَ عَلِيٌّ قَامَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : I " أَمَّا بَعْدُ ، وَاللهِ لَقَدْ قَتَلْتُمُ اللَّيْلَةَ رَجُلًا فِي لَيْلَةٍ نَزَلَ فِيهَا الْقُرْآنُ ، وَفِيهَا قُتِلَ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ فَتَى مُوسَى ، وَفِيهَا رُفِعَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ، مَا سَبَقَهُ أَحَدٌ مِنْ قَبْلِهِ ، وَلَا لَحِقَهُ أَحَدٌ كَانَ بَعْدَهُ ، وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَبْعَثُهُ فِي السَّرِيَّةِ ، جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ ، وَاللهِ مَا تَرَكَ صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ ، إِلَّا سَبْعَمِائَةِ دِرْهَمٍ ، أَوْ ثَمَانَمِائَةِ دِرْهَمٍ ، أَرْصَدَهَا لِخَادِمٍ يَشْتَرِيهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصِ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ

حفص بن خالد اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”حمد و صلاۃ کے بعد! اللہ کی قسم! تم نے آج رات ایک ایسے شخص کو شہید کیا ہے جو اس رات میں شہید ہوا جس میں قرآن نازل ہوا، اسی رات میں موسیٰ علیہ السلام کے رفیق یوشع بن نون شہید ہوئے اور اسی رات عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام اٹھائے گئے۔ ان سے پہلے کوئی ان پر سبقت نہ لے جا سکا اور ان کے بعد کوئی ان کے مرتبے کو نہ پہنچ سکا۔ رسول اللہ ﷺ انہیں کسی سریہ (چھوٹے لشکر) میں بھیجتے تو جبریل علیہ السلام ان کی دائیں جانب اور میکائیل علیہ السلام بائیں جانب ہوتے۔ اللہ کی قسم! انہوں نے نہ سونا چھوڑا نہ چاندی، سوائے سات سو یا آٹھ سو درہم کے، جو انہوں نے ایک خادم خریدنے کے لیے الگ رکھے ہوئے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حفص بن خالد سے صرف سکین بن عبدالعزیز نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عبدالرحمن منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8469
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6936، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4713، 4830، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8354، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1741، 1742، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6757، 6758، والبزار فى «مسنده» برقم: 1339، 1340، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4448، 4449 / 1، 4449 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32757، 32768، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2717، 2718، 2722، 2719، 2720، 2721، 2723، 2724، 2725، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2155»