❮
❯
حدیث نمبر: 8468
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا وُهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَإِذَا هُوَ بِأَبِي إِسْرَائِيلَ قَائِمٌ فِي الشَّمْسِ ، فَسَأَلَ عَنْهُ ، فَقَالُوا : نَذَرَ أَنْ يَقُومَ فَلَا يَقْعُدَ ، وَلَا يَتَكَلَّمَ ، وَلَا يَسْتَظِلَّ ، وَلَا يُفْطِرَ قَالَ : فَلْيَقْعُدْ ، وَلْيَتَكَلَّمْ ، وَلْيَسْتَظِلَّ ، وَلَا يُفْطِرْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ مَوْصُولًا إِلَّا وُهَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ ابو اسرائیل دھوپ میں کھڑے ہیں۔ آپ ﷺ نے ان کے بارے میں دریافت فرمایا تو لوگوں نے بتایا: ”انہوں نے منت مانی ہے کہ کھڑے رہیں گے، بیٹھیں گے نہیں، بات نہیں کریں گے، سائے میں نہیں جائیں گے اور روزہ رکھیں گے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے چاہیے کہ بیٹھ جائے، بات کرے، سائے میں آ جائے اور اپنا روزہ پورا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن طاؤس سے متصل سند کے ساتھ صرف وہیب نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عبدالرحمن بن مبارک منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8468
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6704، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1010، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4385، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3228، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2136، 2136 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20150، 20152، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4324، 4323، 4325، 4326، 4327، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2168، 2167، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10930، 11871، 12360»