المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8470
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، قَالَ قَتَادَةُ : عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كُنَّا نَتَذَاكَرُ الْقُرْآنَ عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ وَهَذَا بِآيَةٍ ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ ، فَقَالَ : يَا هَؤُلَاءِ ، أَلِهَذَا بُعِثْتُمْ ؟ أَمْ بِهَذَا أُمِرْتُمْ ؟ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے دروازے کے پاس قرآن کا باہم مذاکرہ کر رہے تھے، کوئی ایک آیت سے استدلال کرتا اور کوئی دوسری آیت سے۔ اتنے میں رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے، (غصے سے) آپ ﷺ کے چہرے کا رنگ ایسا سرخ تھا گویا اس میں انار کا دانہ نچوڑ دیا گیا ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم اسی کام کے لیے بھیجے گئے ہو؟ یا تمہیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے؟ میرے بعد کافر بن کر نہ لوٹ جانا کہ تم میں سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔“