المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8467
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصِيبُ مِنَ الطِّيبِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگایا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے صرف عبدالعزیز نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عبدالرحمن بن مبارک منفرد ہیں۔“