المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ الذِّمَارِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارَانِ مِنَ الْأَجْرِ ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقُولُ رَبُّكَ : اقْرَأْ ، وَارْقَ لِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً ، حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ آيَةٍ مَعَهُ ، يَقُولُ رَبُّكَ لِلْعَبْدِ : اقْبِضْ ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ بِيَدِهِ ، يَقُولُ : يَا رَبِّ أَنْتَ أَعْلَمُ ، يَقُولُ : بِهَذِهِ الْخُلْدُ وَبِهَذِهِ النَّعِيمُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ اور سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات میں دس آیات پڑھے، اس کے لیے دو قنطار اجر لکھا جاتا ہے، اور ایک قنطار دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔ پھر جب قیامت کا دن ہوگا تو تیرا رب فرمائے گا: ”پڑھتا جا اور ہر آیت کے بدلے ایک درجہ چڑھتا جا،“ یہاں تک کہ وہ اپنی یاد کی ہوئی آخری آیت تک پہنچ جائے گا۔ پھر تیرا رب بندے سے فرمائے گا: ”(اپنے ہاتھ میں) لے لو۔“ تو بندہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے عرض کرے گا: ”اے میرے رب! تو خوب جانتا ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس ہاتھ میں ہمیشگی ہے اور اس ہاتھ میں نعمتیں ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث فضالہ بن عبید اور تمیم داری رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“