المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8452
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ الْكِسَائِيُّ الْأُبُلِّيُّ قَالَ : نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ : نَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى الثَّقَفِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَيْقِيبٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَتَدْرُونَ عَلَى مَنْ حُرِّمَتِ النَّارُ ؟ ، قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : I " عَلَى الْهَيِّنِ ، اللَّيِّنِ ، السَّهْلِ ، الْقَرِيبِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَيْقِيبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى .
ترجمہ
سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ آگ کس پر حرام کی گئی ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر اس شخص پر جو نرم خو، نرم مزاج، آسانی پیدا کرنے والا اور لوگوں سے قریب (ملنسار) ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث معیقیب رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو امیہ بن یعلیٰ منفرد ہیں۔“