المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8441
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : إِنِّي لَغَيُورٌ ، وَاللهُ أَغْيَرُ مِنِّي ، وَإِنَّ اللهَ يُحِبُّ مِنْ عِبَادِهِ الْغَيُورَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں بڑا غیرت مند ہوں، اور اللہ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے غیرت مند کو پسند فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس میں محمد بن بکیر منفرد ہیں۔“