المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8440
حَدَّثَنَا مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ ثَابِتٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَدْخُلُ بَيْتَكَ إِلَّا تَقِيٌّ ، وَلَا تُوُلِي مَعْرُوفَكَ إِلَّا مُؤْمِنًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، وَلَا عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے گھر میں (کھانے پر) صرف متقی ہی آئے، اور تم اپنا احسان صرف مومن ہی کے ساتھ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں محمد بن بکیر منفرد ہیں۔“