المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
وَبِهِ : عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ ، وَقَفَ عَلَى بَنِي غِفَارٍ فَقَالَ : يَا بَنِي غِفَارٍ ، الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي : أَنَّ النَّاسَ يُحْشَرُونَ ثَلَاثَةَ أَفْوَاجٍ : فَوْجًا طَاعِمِينَ كَاسِينَ رَاكِبِينَ ، وَفَوْجًا يَمْشُونَ وَيَسْعَوْنَ ، وَفَوْجًا تَسْتَحِثُّهُمُ الْمَلَائِكَةُ وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مِنْ وَرَائِهِمْ I " ، قَالُوا : قَدْ عَرَفْنَا هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ ، فَمَا بَالُ الَّذِينَ يَمْشُونَ وَيَسْعَوْنَ ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " يُلْقِي الْآفَةَ عَلَى الظَّهْرِ فَلَا يَبْقَى ظَهْرٌ ، حَتَّى إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيُعْطِي أَحَدَكُمُ الْحَدِيقَةَ الْمُنَجَّدَةَ لَهُ بِالشَّارِفِ ذَاتِ الْقَتَبِ فَلَا يَجِدُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ I " .
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بنو غفار کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے بنو غفار! صادق و مصدوق ﷺ نے مجھے خبر دی ہے کہ قیامت کے دن لوگ تین گروہوں میں جمع کیے جائیں گے: ایک گروہ کھاتا پیتا، لباس پہنے اور سوار ہوگا، دوسرا گروہ پیدل چلتا اور دوڑتا ہوگا، اور تیسرے گروہ کو فرشتے ہانکیں گے اور آگ ان کے پیچھے سے انہیں اکٹھا کرے گی۔“ لوگوں نے عرض کیا: ”ان دو گروہوں کو تو ہم نے جان لیا، لیکن ان کا کیا معاملہ ہے جو پیدل چلیں گے اور دوڑیں گے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سواریوں پر آفت ڈال دے گا، یہاں تک کہ کوئی سواری باقی نہ رہے گی، حتیٰ کہ تم میں سے کوئی اپنا آراستہ و عمدہ باغ دے کر بھی پالان والی ایک بوڑھی اونٹنی لینا چاہے گا تو اسے نہیں ملے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ثابت بن ولید سے محمد بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“