المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَازِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا ثَابِتُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جُمَيْعٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : قَالَ حُذَيْفَةُ : مَا مَنَعَنَا أَنْ نَشْهَدَ بَدْرًا أَنَا وَأَبِي حِسْلٌ وَهُوَ الْيَمَانُ إِلَّا أَنَّ كُفَّارَ قُرَيْشٍ اعْتَرَضُوا لَنَا وَنَحْنُ نُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : إِنَّكُمْ تُرِيدُونَ مُحَمَّدًا ، فَقُلْنَا : مَا نُرِيدُهُ ، قَالُوا : فَأَعْطُونَا عَهْدًا وَمِيثَاقًا لَا تُقَاتِلُوا مَعَهُ ، فَأَعْطَيْنَاهُمْ ، فَخَلَّوْا سَبِيلَنَا ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْنَاهُ الْخَبَرَ ، فَقَالَ : نَفِي لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ ، وَنَسْتَعِينُ اللهَ عَلَيْهِمُ ، انْصَرِفُوا إِلَى الْمَدِينَةِ I " ، فَانْصَرَفْنَا .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں، یعنی مجھے اور میرے والد حِسل (جو یمان ہیں) رضی اللہ عنہ کو، غزوۂ بدر میں شریک ہونے سے صرف اس بات نے روکا کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے کے ارادے سے نکلے تو کفارِ قریش نے ہمارا راستہ روک لیا اور کہا: ”تم محمد ﷺ کے پاس جانا چاہتے ہو؟“ ہم نے کہا: ”ہمارا یہ ارادہ نہیں۔“ انہوں نے کہا: ”تو پھر ہمیں عہد و پیمان دو کہ تم آپ کے ساتھ مل کر جنگ نہیں کرو گے۔“ چنانچہ ہم نے ان سے عہد کر لیا تو انہوں نے ہمیں جانے دیا۔ پھر ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کو سارا ماجرا بتایا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم ان سے کیا ہوا عہد پورا کریں گے اور ان کے مقابلے میں اللہ سے مدد مانگیں گے، تم مدینہ لوٹ جاؤ۔“ چنانچہ ہم واپس لوٹ آئے۔