المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8422
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الزُّبَيْدِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا أَبُو قُرَّةَ قَالَ : ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَتْ فَاطِمَةُ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا أَبَتَاهُ ، مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ ، يَا أَبَتَاهُ ، جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ ، يَا أَبَتَاهُ ، إِلَى جِبْرِيلَ أَلْقَاهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہائے ابا جان! آپ اپنے رب سے کتنے قریب ہو گئے! ہائے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا ہے! ہائے ابا جان! میں (آپ کی وفات کی یہ خبر) جبریل تک پہنچاتی ہوں!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے ابو قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“