المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ ، نَا صُهَيْبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ صُهَيْبٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : مَرَرْنَا عَلَى أَبِي ذَرٍّ ، بِالرَّبَذَةِ ، فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمُتْعَةِ فِي الْحَجِّ ؟ فَقَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ مُهِلُّونَ بِالْحَجِّ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ أَمَرَنَا فَأَحْلَلْنَا ، وَوَطِئْنَا النِّسَاءَ ، فَلَمْ يَحِلَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ سَاقَ الْهَدْيَ ، ثُمَّ قَالَ : I " لَا يَكُونُ لِأَحَدٍ بَعْدَكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ بِهَذَا التَّمَامِ عَنْ أَبِي سَعْدٍ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : صُهَيْبٌ I " .
ابراہیم تیمی رحمہ اللہ کے والد بیان کرتے ہیں کہ ہم ربذہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو میں نے ان سے حج میں متعہ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینہ سے) نکلے، ہم حج کا احرام باندھے ہوئے تھے، جب ہم مکہ پہنچے تو آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے احرام کھول دیا اور (اپنی) بیویوں سے ہم بستری بھی کی، لیکن نبی ﷺ نے احرام نہیں کھولا کیونکہ آپ ﷺ قربانی کے جانور ساتھ لائے تھے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ (رخصت) تمہارے بعد کسی کے لیے نہیں ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اس تمام کے ساتھ ابوسعد سے عباد بن صہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صہیب منفرد ہیں۔“