المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
وَبِهِ : نَا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ رُفَيْعٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ، فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، صَنَعْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ صَنَعْتُهُ ، دَخَلْتُ الْبَيْتَ وَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَدْخُلْهُ ، يَجِيءُ الْجَائِي مِنْ أُمَّتِي فَيَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ ، فَأَخَافُ أَنْ أَكُونَ قَدْ شَقَقْتُ عَلَى أُمَّتِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ إِلَّا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے عائشہ! آج میں نے ایک ایسا کام کیا ہے کہ میری خواہش ہے کاش میں نے وہ نہ کیا ہوتا، میں کعبہ کے اندر داخل ہوا اور میرا جی چاہتا ہے کہ کاش میں اس میں داخل نہ ہوتا۔ میری امت کا کوئی آنے والا آئے گا تو سمجھے گا کہ اس پر بیت اللہ کے اندر داخل ہونا ضروری ہے، اس لیے مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں نے اپنی امت کو مشقت میں نہ ڈال دیا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن رفیع سے اس حدیث کو خارجہ بن مصعب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عباد بن صہیب منفرد ہیں۔“