المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْخَطَّابِ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : بَيْنَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ يَأْكُلُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ : فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ ، وَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي لَرَاءٍ مَا عَمِلْتُ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ مِنْ شَرٍّ ، فَقَالَ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، أَرَأَيْتَ مَا تَرَى فِي الدُّنْيَا مِمَّا تَكْرَهُ فَبِمَثَاقِيلِ ذَرِّ الشَّرِّ ، وَيُدَّخَرُ لَكَ مَثَاقِيلُ ذَرِّ الْخَيْرِ حَتَّى تُوَفَّاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا سِمَاكُ بْنُ عَطِيَّةَ ، وَلَا عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زِيَادُ بْنُ يَحْيَى .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ آپ ﷺ پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ روک لیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں اپنے کیے ہوئے ذرہ برابر برے عمل کو بھی دیکھ لوں گا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوبکر! دنیا میں جو ناپسندیدہ باتیں تمھیں پیش آتی ہیں، یہ ذرہ برابر برائیوں کا بدلہ ہی تو ہیں، اور ذرہ برابر نیکیاں تمھارے لیے محفوظ رکھی جاتی ہیں یہاں تک کہ قیامت کے دن تمھیں ان کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے سماک بن عطیہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سماک رحمہ اللہ سے ہیثم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زیاد بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“