المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ وَابْنِ أَبِي لَيْلَى وَجَابِرٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَمْعٍ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ ، ثَلَاثًا وَاثْنَتَيْنِ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ غَيْلَانَ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ . وَخَالَفَ دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ النَّاسَ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ ؛ لِأَنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ ، رَوَاهُ عَنْ جَابِرٍ ، وَرَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، وَجَمَاعَةٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، كُلُّهُمْ : عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ .
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مزدلفہ (جمع) میں مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعتیں ایک ہی اقامت کے ساتھ ادا فرمائیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو غیلان رحمہ اللہ سے قیس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں داود بن منصور رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ اور داود بن منصور رحمہ اللہ نے اس حدیث کی سند میں دوسرے راویوں کی مخالفت کی ہے، کیونکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ نے اسے جابر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور کئی راویوں نے اسے ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور مالک بن انس رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے یحییٰ بن سعید انصاری رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، ان سب نے عدی بن ثابت رحمہ اللہ سے، انھوں نے عبداللہ بن یزید رحمہ اللہ سے، انھوں نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“