المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8396
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ : ثَنَا أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ ، حَدَّثَنِي ثَوْبَانُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ فِي بَقِيعِ الْغَرْقَدِ فِي ثَمَانَ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ يَحْتَجِمُ ، فَقَالَ : أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ دَاوُدَ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان المبارک کی اٹھارہ تاریخ گزرنے پر رسول اللہ ﷺ بقیع الغرقد میں ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو سینگی لگوا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث راشد بن داود سے صرف عبدالملک بن محمد اور اسماعیل بن عیاش نے روایت کی ہے۔“