المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الدَّرَاوَرْدِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ لِلصَّلَاةِ ، فَلَا يُشَبِّكْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ . وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے وضو کرے، تو وہ (اپنے ہاتھوں کی) انگلیوں کو ایک دوسرے میں نہ ڈالے۔“
محمد بن عجلان رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (عجلان رحمہ اللہ) سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف دراوردی رحمہ اللہ نے روایت کی ہے؛ جبکہ دیگر رواۃ نے اسے ابن عجلان رحمہ اللہ سے، انہوں نے سعید مقبری رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔