المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 839
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : نَا ابْنٌ لِمُنْذِرٍ : عُبَيْدُ اللهِ وَمُحَمَّدٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ تَسُرَّهُ صَحِيفَتُهُ ، فَلْيُكْثِرْ فِيهَا مِنَ الِاسْتِغْفَارِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ .
ترجمہ
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اس کا نامۂ اعمال اسے خوش کر دے، تو اسے چاہیے کہ وہ اس میں استغفار کی کثرت کرے۔“
یہ حدیث سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور عتیق بن یعقوب رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔