المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8340
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا النَّضْرُ بْنُ طَاهِرٍ ، نَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتَدِمُوا مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ ، يَعْنِي : الزَّيْتَ ، وَاكْتَحِلُوا بِهَذَا الْإِثْمِدِ ، فَإِنَّهُ مَجْلَاةٌ لِلْبَصَرِ ، وَمَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ طِيبٌ فَلْيُصِبْ مِنْهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس درخت کا سالن استعمال کیا کرو“ یعنی زیتون کے تیل کا، ”اور اس اثمد سرمے کو آنکھوں میں لگایا کرو، کیونکہ یہ آنکھ کی روشنی بڑھاتا اور اسے جلا بخشتا ہے، اور جس شخص کو خوشبو پیش کی جائے تو وہ اسے قبول کر لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث سے، انہوں نے مجاہد سے صرف سوید ابو حاتم ہی نے روایت کیا ہے۔“