المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمْزَةَ ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ ثَعْلَبَةَ ، ثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ بْنُ الشِّخِّيرِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : لَقِيَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِيَدِي ، فَصَافَحَنِي ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنْ كُنْتُ أَحْسَبُ الْمُصَافَحَةَ إِلَّا فِي الْعَجَمِ . قَالَ : نَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُصَافَحَةِ مِنْهُمْ ، مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ فَيَأْخُذُ أَحَدُهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ بِمَوَدَّةٍ وَنَصِيحَةٍ إِلَّا أَلْقَى اللهُ ذُنُوبَهُمَا بَيْنَهُمَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا الْمُنْذِرُ بْنُ ثَعْلَبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ حَمْزَةَ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مجھ سے ملے تو آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھ سے مصافحہ فرمایا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں تو سمجھتا تھا کہ مصافحہ صرف عجمیوں کا طریقہ ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم ان سے زیادہ اس کے حق دار ہیں۔ جب بھی دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں اور ان میں سے ایک محبت اور خیر خواہی کے ساتھ دوسرے کا ہاتھ پکڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کے گناہ ان کے درمیان جھاڑ دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو العلاء یزید بن عبداللہ سے منذر بن ثعلبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں عمرو بن حمزہ منفرد ہیں۔“