المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8341
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا السَّكَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ مُحَيِّصَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ آكُلُهُ ؟ قَالَ : لَا I " . قُلْتُ : فَأُطْعِمُهُ أَيْتَامًا عِنْدِي ؟ قَالَ : I " لَا I " ، فَرَخَّصَ لَهُ أَنْ يَعْلِفَهُ نَاضِحَهُ .
ترجمہ
سیدنا محیصہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے پچھنے لگانے والے کی کمائی کے بارے میں پوچھا کہ کیا میں اسے کھا لوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”کیا میں اسے اپنے زیرِ کفالت یتیموں کو کھلا دوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی کہ وہ اس کمائی سے اپنے پانی ڈھونے والے اونٹ کو چارہ کھلا دیں۔