المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ الْبَصْرِيُّ قَالَ :
حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ سُفْيَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ : كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَكَانَ بِلَالٌ يَأْتِينَا بِفِطْرِنَا فِي رَمَضَانَ ، وَنَحْنُ مُسْفِرُونَ ، فَنَقُولُ : أَيْ بِلَالُ ، I " أَفْطَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ I " فَيَقُولُ : نَعَمْ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، مَا جِئْتُ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى أَفْطَرَ ، فَيَضَعُ يَدَهُ ، فَيَأْكُلُ وَنَأْكُلُ ، وَيَأْتِينَا بِسَحُورِنَا ، وَإِنَّهُ لَيَكْشِفُ سِجْفَ الْقُبَّةِ لِنُبْصِرَ طَعَامَنَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلْقَمَةَ الثَّقَفِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ .
سیدنا علقمہ بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اس وفد میں شامل تھا جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، پس سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رمضان میں ہمارے پاس ہماری افطاری لاتے تھے جبکہ ہم ابھی روشنی میں ہوتے تھے، تو ہم کہتے: ”اے بلال! کیا رسول اللہ ﷺ نے روزہ افطار فرما لیا ہے؟“ وہ جواب دیتے: ”جی ہاں، «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!“ میں آپ ﷺ کے پاس سے اس وقت آیا ہوں جب آپ ﷺ روزہ افطار فرما چکے تھے۔“ پھر وہ اپنا ہاتھ (کھانے میں) رکھتے، پس وہ بھی کھاتے اور ہم بھی کھاتے۔ اور وہ ہمارے پاس ہماری سحری لاتے تو وہ خیمے کا پردہ ہٹا دیتے تھے تاکہ ہم اپنا کھانا دیکھ سکیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علقمہ ثقفی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابراہیم بن اسماعیل رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“