❮
❯
حدیث نمبر: 835
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ الْجُمَحِيِّ . قَالَ : حَضَرْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ يُوسُفَ يَضْرِبُ الْعَبَّاسَ بْنَ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَطَلَعَ أَبُوهُ سَهْلٌ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ ، فَصَاحَ بِالْحَجَّاجِ : أَلَا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللهِ ؟ فَقَالَ : وَمَا أَوْصَى رَسُولُ اللهِ فِيكُمْ ؟ قَالَ : أَوْصَى : أَنْ I " يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ فَأَرْسَلَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ مُصْعَبٌ .
ترجمہ

قدامہ بن ابراہیم بن محمد بن حاطب الجمحی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں حجاج بن یوسف کے پاس حاضر تھا جب وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے معاملے میں عباس بن سہل بن سعد ساعدی رحمہ اللہ کو مار رہا تھا، اتنے میں ان کے والد سیدنا سہل رضی اللہ عنہ ایک تہبند اور چادر اوڑھے ہوئے نمودار ہوئے اور حجاج کو پکار کر کہا: ”کیا تم ہمارے بارے میں رسول اللہ ﷺ کی وصیت کا لحاظ نہیں رکھتے؟“ اس نے پوچھا: ”رسول اللہ ﷺ نے آپ لوگوں کے بارے میں کیا وصیت فرمائی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ نے وصیت فرمائی تھی کہ: «يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ» ”انصار کے نیکوکاروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کیا جائے۔“ تو حجاج نے انہیں رہا کر دیا۔“
اس حدیث کو قدامہ بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن مصعب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے مصعب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 835
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7287، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6501، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7532، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4139، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5719، 6028»