المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ .
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُرَاةً ، حُفَاةً . فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَاسَوْأَتَاهُ ، يَنْظُرُ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ ؟ فَقَالَ : I " شُغِلَ النَّاسُ I " . قُلْتُ : مَا شَغَلَهُمْ ؟ قَالَ : I " نَشْرُ الصُّحُفِ ، فِيهَا مَثَاقِيلُ الذَّرِّ ، وَمَثَاقِيلُ الْخَرْدَلِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ بدن اور ننگے پاؤں اٹھایا جائے گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہائے شرمندگی، کیا ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو (اپنے حال نے) مشغول کر رکھا ہوگا۔“ میں نے پوچھا: ”انہیں کس چیز نے مشغول کر رکھا ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اعمال ناموں کے کھلنے اور تقسیم ہونے نے، جن میں ذرہ برابر اور رائی کے دانے برابر (اعمال) درج ہوں گے۔“
یہ حدیث سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور سعید بن سلیمان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔