المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8331
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا عُهْدَةَ بَعْدَ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ ، وَالْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چار دن کے بعد (خریدے ہوئے غلام یا جانور میں عیب کی) کوئی ذمہ داری نہیں، اور خرید و فروخت کرنے والے دونوں کو جب تک وہ جدا نہ ہوں (سودا ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا) اختیار حاصل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حسن کے واسطے سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کو صرف ہشام بن زیاد نے روایت کیا ہے۔“