❮
❯
حدیث نمبر: 8332
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ لَا يَغْزُو مِنْهُمْ غَازٍ ، أَوْ يُجَهِّزُ غَازِيًا بِسِلْكٍ ، أَوْ بِإِبْرَةٍ ، أَوْ مَا يَعْدِلُهَا مِنَ الْوَرِقِ ، أَوْ يَخْلُفُهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ ، إِلَّا أَصَابَهُمُ اللهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
ترجمہ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس گھر والوں میں سے نہ کوئی جہاد کرے، نہ کسی مجاہد کو دھاگے یا سوئی یا اس کے برابر چاندی سے سامان مہیا کر کے دے، اور نہ اس کے پیچھے اس کے گھر والوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرے، تو اللہ تعالیٰ قیامت سے پہلے انہیں کسی سخت آفت میں مبتلا کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سوید بن عبدالعزیز سے اس حدیث کو صرف ابن علاثہ نے روایت کیا ہے، اور عمرو بن حصین اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8332
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف سويد بن عبد العزيز
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه سويد بن عبد العزيز وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 284»»
«قال بدر الدين العيني: إسناده ضعيف «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 14، ص 137»»