المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8330
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ زَيْدٍ الْعَطَّارُ ، ثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، نَا أَشْعَثُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : كُنَّا لَا نَرَى بِكِرَى الْأَرْضِ بَأْسًا ، وَإِنَّ رَافِعًا ذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ I " نَهَى عَنْهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا أَبُو بَحْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ زَيْدٍ .
ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم زمین کو کرائے پر دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، پھر سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اشعث کے واسطے سے ابن سیرین سے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے اس حدیث کو صرف ابو بحر نے روایت کیا ہے، اور عبدالاعلیٰ بن زید اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“