المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مَعْنٍ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَصِينِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ :
اسْتَدَانَتْ مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ ، فَقَالَ لَهَا أَهْلُهَا : أَتَسْتَدِينِينَ وَلَيْسَ عِنْدَكِ مَا تَقْضِي ؟ فَقَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنِ ادَّانَ دَيْنًا وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِقَضَائِهِ أَعَانَهُ اللهُ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ ، وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے تین سو درہم قرض لیے تو ان کے گھر والوں نے ان سے کہا: ”کیا آپ قرض لیتی ہیں حالانکہ آپ کے پاس اس کی ادائیگی کے لیے (بظاہر) کچھ نہیں ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنِ ادَّانَ دَيْنًا وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِقَضَائِهِ أَعَانَهُ اللهُ عَلَيْهِ» ”جس شخص نے کوئی قرض لیا اور وہ (اپنے دل میں) اسے ادا کرنے کی نیت رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی ادائیگی میں اس کی مدد فرماتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے محمد بن ابی عبیدہ اور جریر بن عبد الحمید رحمہما اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“