المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8286
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ اسْتَخْلَصَ هَذَا الدِّينَ لِنَفْسِهِ ، فَلَا يَصْلُحُ لِدِينِكُمْ إِلَّا السَّخَاءُ ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ ، أَلَا فَزَيِّنُوا دِينَكُمْ بِهِمَا لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اس دین کو اپنے لیے خاص فرما لیا ہے، لہٰذا تمہارے دین کے لائق سخاوت اور حسنِ اخلاق ہی ہیں، خبردار! تم اپنے دین کو ان دونوں خوبیوں سے آراستہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام حسن بصری رحمہ اللہ سے ابو عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“