المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8285
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا الشَّاذَكُونِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : خَاصَمَ عَلِيٌّ الْعَبَّاسَ فِي السِّقَايَةِ ، فَشَهِدَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ وَعَامِرُ بْنُ مَخْرَمَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، وَأَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ عَوْفٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعَهَا إِلَى الْعَبَّاسِ يَوْمَ الْفَتْحِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ يَعْقُوبَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَاقِدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داری) کے بارے میں جھگڑا کیا، تو سیدنا طلحہ بن عبید اللہ، سیدنا عامر بن مخرمہ بن نوفل اور سیدنا ازہر بن عبد عوف رضی اللہ عنہم نے گواہی دی: ”نبی کریم ﷺ نے فتحِ مکہ کے دن یہ ذمہ داری سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد فرمائی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے یعقوب بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یعقوب سے محمد بن جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں واقدی منفرد ہیں۔“