❮
❯
حدیث نمبر: 8284
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : كَتَبَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : I " سَلَامٌ عَلَيْكَ ، أَمَّا بَعْدُ ، فَقَدْ جَاءَنِي كِتَابُكَ تَذْكُرُ مَا جَمَعَتِ الرُّومُ مِنَ الْجُمُوعِ ، وَإِنَّ اللهَ لَمْ يَنْصُرْنَا مَعَ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَثْرَةِ عَدَدٍ ، وَلَا بِكَثْرَةِ جُنُودٍ ، فَقَدْ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَا مَعَنَا إِلَّا فُرَيْسَاتٌ ، وَإِنْ نَحْنُ إِلَّا نَتَعَاقَبُ الْإِبِلَ ، وَكُنَّا يَوْمَ أُحُدٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَا مَعَنَا إِلَّا فَرَسٌ وَاحِدٌ ، كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَبُهُ ، وَلَقَدْ كَانَ يُظْهِرُنَا ، وَيُعِينُنَا عَلَى مَنْ خَالَفَنَا ، وَاعْلَمْ يَا عَمْرُو أَنَّ أَطْوَعَ النَّاسِ لِلهِ أَشَدُّهُمْ بُغْضًا لِلْمَعَاصِي ، فَأَطِعِ اللهَ ، وَمُرْ أَصْحَابَكَ بِطَاعَتِهِ .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ مُتَّصِلًا إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَاقِدِيُّ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو لکھا: ”سلام علیک! اما بعد، مجھے تمہارا خط ملا جس میں تم نے ذکر کیا ہے کہ رومیوں نے بڑے بڑے لشکر جمع کر لیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کے ساتھ ہوتے ہوئے ہماری مدد نہ تعداد کی کثرت سے فرمائی اور نہ لشکروں کی بہتات سے۔ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد کیا کرتے تھے اور ہمارے پاس چند گنے چنے گھوڑوں کے سوا کچھ نہ ہوتا تھا، اور ہم باری باری اونٹوں پر سوار ہوا کرتے تھے۔ احد کے دن ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور ہمارے پاس صرف ایک گھوڑا تھا جس پر رسول اللہ ﷺ سوار تھے، اور (اس کے باوجود) اللہ ہمیں غالب کرتا اور ہمارے مخالفوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرماتا تھا۔ اور اے عمرو! جان لو کہ لوگوں میں اللہ کا سب سے زیادہ فرماں بردار وہ ہے جو گناہوں سے سب سے زیادہ نفرت کرتا ہو، لہٰذا تم اللہ کی اطاعت کرو اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس کی اطاعت کا حکم دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متصل سند کے ساتھ صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں واقدی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8284
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف الشاذكوني والواقدي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه الشاذكوني والواقدي وكلاهما ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 117»»