المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8256
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ ؟ قَالَ : الْهَيِّنُ ، اللَّيِّنُ ، السَّهْلُ ، الْقَرِيبُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کون شخص آگ پر حرام ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو نرم خو، ملائم مزاج، آسانی پیدا کرنے والا اور لوگوں کے قریب رہنے والا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید سے محمد بن ابی بکر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد سے حارث بن عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمرو بن عثمان منفرد ہیں۔“