المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8257
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : تَقَرَّبَ رَجُلٌ بِمَالٍ مِنْ مَالِ نَفْسِهِ عَنْ أَبِيهِ ، فَجَاءَ أَبُوهُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَعْلَمَهُ ذَلِكَ ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ أَنْ : رُدَّ عَلَى أَبِيكَ مَا حَبَسْتَ عَنْهُ ، فَإِنَّكَ وَمَالَكَ كَسَهْمٍ مِنْ كِنَانَتِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا الْحَارِثُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے مال میں سے کچھ مال اپنے باپ کی طرف سے (اللہ کی قربت کے لیے) صدقہ کر دیا، تو اس کا باپ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ کو یہ بات بتائی، آپ ﷺ نے اس (بیٹے) کی طرف پیغام بھیجا: ”تم نے اپنے باپ سے جو کچھ روک رکھا ہے وہ اسے لوٹا دو، کیونکہ تم اور تمہارا مال اس کے ترکش کے ایک تیر کی مانند ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے حارث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ہشام بن عمار منفرد ہیں۔“