المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8255
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى قَبْرًا حَدِيثَ عَهْدٍ بِدَفْنٍ ، فَسَأَلَ عَنْهُ . فَقِيلَ لَهُ : قَبْرُ فُلَانٍ ، فَنَزَلَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ، وَأَنَا فِيمَنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذَلِكَ الْقَبْرِ ، فَكَبَّرَ أَرْبَعًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک ایسی قبر دیکھی جسے دفن کیے ہوئے ابھی تھوڑی ہی مدت ہوئی تھی، تو آپ ﷺ نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا۔ آپ ﷺ سے کہا گیا: ”یہ فلاں شخص کی قبر ہے۔“ تو آپ ﷺ (قبر کے پاس) تشریف لے گئے اور اس پر نماز (جنازہ) پڑھی۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس قبر پر نماز پڑھی، تو آپ ﷺ نے چار تکبیریں کہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوحصین سے ابراہیم بن طہمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“