المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8254
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّمَا امْرِئٍ أَفْلَسَ وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ لَمْ يَقْبِضْ مِنْهُ شَيْئًا فَهُوَ أَحَقُّ بِعَيْنِ مَالِهِ ، فَإِنْ كَانَ قَبَضَ مِنْهُ شَيْئًا فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا الزُّبَيْدِيُّ ، وَلَا عَنِ الزُّبَيْدِيِّ إِلَّا الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص دیوالیہ ہو جائے اور اس کے پاس کسی دوسرے آدمی کا مال بعینہٖ موجود ہو، جس کی قیمت میں سے اس نے کچھ وصول نہ کیا ہو، تو وہ (مال کا مالک) اپنے اسی مال کا زیادہ حق دار ہے۔ اور اگر اس نے اس (قیمت) میں سے کچھ وصول کر لیا ہو تو پھر وہ دیگر قرض خواہوں کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے ابوسلمہ سے، زبیدی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زبیدی سے یمان بن عدی کے سوا کسی نے نہیں، اور اسے بیان کرنے میں عمرو بن عثمان منفرد ہیں۔“