المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8209
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أُمَّهُ تُوُفِّيَتْ ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا ؟ فَقَالَ : I " نَعَمْ ، فَقَالَ : إِنَّ لِي مَخْرَفَةً ، وَأُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا بِهَا ، قَالَ رَوْحٌ : I " الْمَخْرَفَةُ : النَّخْلُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا اور کہا: ”میری والدہ فوت ہو گئی ہیں، کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو انہیں فائدہ پہنچے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں!“ تو اس نے کہا: ”میرا ایک باغ ہے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے وہ ان کی طرف سے صدقہ کر دیا۔“ روح رحمہ اللہ نے کہا: ”مخرف کا مطلب کھجور کا باغ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے زکریا بن اسحاق رحمہ اللہ اور محمد بن مسلم طائفی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“